ماہ صیام ۔ حضرت محمد کا رمضان المبارک کا خطبہ
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ ماہ شعبان کی آخری تاریخ کو رسول اللہ ﷺ نے ہم کو خطبہ دیا اور اس میں روزے کی فضیلت بیان فرمائی۔ روزے کی فضیلت آپ ﷺ نے اپنے خطبہ میں فرمایا اےلوگو! تم پر ایک عظمت اور برکت والا مہینہ سایہ فگن ہو رہا ہے ، اس مہینہ کی ایک رات (شب قدر) ہزار مہینوں سے بہتر ہے، اس مہینہ کے روزے اللہ تعالیٰ نے فرض کئے ہیں اور اس کی راتوں میں بارگاہ الہیٰ میں کھڑے ہونے (یعنی نماز تراویح پڑھنے) کو نفل عبادت مقرر کیا ہے(جس …