نکاح کے لئے استخارہ کی دعا

اگر کسی لڑکی یا عورت سے نکاحکا ارادہ ہو تو اول تو پیغام یا منگنی کا کسی سے اظہار نہ کرے۔پھر خوب اچھی طرح وضو کرکے جتنی نفلیں ہو سکے،پڑھے۔ پھر خوب اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا اور عظمت و بزرگی بیان کرے اور اس کے بعد کہے۔

ترجمہ

اے اللہ تعالیٰ تجھے قدرت ہے اور جمھے قدرت نہیں ہے اور تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا ہوں اور تو غیبوں کا حال جانتا ہے پس اگر تو جانتا ہے کہ فلانی عورت (یہاں اس عورت کا نام لیں) میرے لئے دین و دنیا اور آخرت کے اعتبار سے بہتر ہے تو اسے میرے قابو میں کردے اور اگر اس کے علاوہ (کوئی دوسری عورت) میرے دین اور آخرت کے لئے بہتر ہے تو اسی کو میرے لئے مقدر فرما۔ (مسلم شریف، شمائل ترمذی)

Leave a Comment

Translate »