عشرہ ذوالحجہ میں کرنے والے کام

ہر مسلمان کو چاہئے کہ جب ذوالحجہ کا پہلا عشرہ شروع ہو تو وہ درج ذیل کام زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوشش کرے۔

نماز

  1. اول وقت میں نماز پڑھنا
  2. خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھنا
  3. ہر رکعت میں مختلف سورتیں پڑھنا
  4. اشراق و چاشت کے نوافل ادا کرنا
  5. تہجد کی ادائیگی کرنا

روزہ

  1. نفلی روزے رکھنا
  2. ۹ ذوالحجہ کا روزہ رکھنا
  3. قضا شدہ روزے رکھنا

قرآن مجید

  1. قرآن مجید کی بکثرت تلاوت کرنا
  2. مختلف قراء کی تلاوت سننا
  3. نئی سورتیں حفظ کرنا
  4. حفظ کی دُہرائی
  5. ترجمہ تفسیر پڑھنا یا سننا
  6. دوسروں تک قرآن کا پیغام پہنچانا

ذکر و دُعا

  1. تہلیل، تکبیر اور تحمید کا اہتمام کرنا
  2. استغفار اور ذکر کی کثرت کرنا
  3. صبح و شام کے اذکار کرنا
  4. درود شریف پڑھنا
  5. مقبول اوقات میں دعائیں مانگنا
  6. عرفہ(۹ذوالحجہ) کے دن کثرت سے دعائیں کرنا
  7. نئی دعائیں اور اذکار یاد کرنا

صدقہ و خیرات

  1. کسی کو دودھ پلانا
  2. کپڑے لے کر دینا
  3. کسی کا کرایہ(آنے یا جانے کا) دینا
  4. کوئی پسندیدہ چیز اللہ کی راہ میں دینا
  5. والدین، عزیزواقارب اور بچوں پر خرچ کرنا
  6. تندرستی کی حالت میں صدقہ کرنا
  7. اللہ کے دین کے لئے وقت دینا
  8. پانی پلانا
عشرہ ذوالحجہ میں کرنے والے کام

خدمت خلق

  1. نام سے نہ پکارنا(بڑوں کو)
  2. پڑوسیوں کی خبر گیری کرنا
  3. ضرورت مندوں کی مدد (حسب توفیق)
  4. دین کی تعلیم و تبلیغ میں حصہ لینا
  5. والدین اور رشتہ داروں کا احترام کرنا
  6. اجتماعی بھلائی کے کاموں میں حصہ لینا
  7. بد گمانی نہ کرنا
  8. نفرت اور بغض کو دل سے نکال دینا
  9. قطع تعلق نہ کرنا، حسد اور ظلم سے بچنا
  10. کسی کو اس کے عیب پر طعنہ نہ دینا
  11. اپنے شر سے ہر ایک کو محفوظ رکھنا
  12. کسی کی بات کا بُرا نہ منانا
  13. غصہ پر دوسرے کو دعا دینا اللہ اس کو اپنے قریب کرے
  14. حسن اخلاق سے پیش آنا
  15. ناراض رشتہ داروں کو ملنا اور راضی کرنا
  16. جو بات دوسروں میں اچھی نہ لگے خود میں اگر ہو تو اسے ٹھیک کرنا
  17. صبر کرنا
  18. اپنا لباس درست کرنا
  19. غیبت سے ہر ممکن کوشش کرنا
  20. زُبان سے کسی کو اذیت نہ دینا

عیدوقربانی

  1. قربانی تک ناخن اور بال نہ کاٹنا
  2. عید کے دن کی سنتوں پر عمل کرنا
  3. عید کی نماز کا اہتمام کرنا
  4. عید کی نماز سے پہلے کچھ نہ کھانا
  5. عزیزواقارب سے ملاقات کرنا
  6. قربانی میں حسب توفیق حصہ ڈالنا
  7. اخلاص نیت سے دوسروں کو گوشت کھلانا

متفرقات

  1. بے مقصد کاموں اور باتوں سے پرہیز کرنا
  2. اچھی کتابوں کا مطالعہ کرنا
  3. گناہوں سے بچنا
  4. مفید پمفلٹس ، کتب ، کیسٹ تقسیم کرنا

ذوالحجہ کا پہلا عشره نیکیوں اور اجر و ثواب کے اعتبار سے عام دنوں کے مقابلے میں بہت اہم ہے،
ان دس دنوں میں کئے جانے والے نیک اعمال الله تعالیٰ کو دیگر دنوں کی نسبت زیاده محبوب ہیں۔

ذوالحجہ کے پہلے عشرہ میں قرآن مکمل کرنے کا شیڈول

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

“کسی بھی دن کیا ہوا عمل الله تعالیٰ کو ان دس دنوں میں کئے ہوئے عمل سے زیاده محبوب نہیں ہے،
انہوں(صحابہ ؓ) نے پوچھا:
اے الله کے رسول ﷺ، جہاد فی سبیل الله بھی نہیں؟
آپ ﷺ نے فرمایا:
“جہاد فی سبیل الله بھی نہیں ہاں مگر وه شخص جو اپنی جان و مال کے ساتھ نکلے اور کچھ واپس لے کر نہ آئے۔”
(سنن ابوداؤد)

عبدالله ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

“کوئی دن الله تعالیٰ کے ہاں ان دس دنوں سے زیاده عظمت والا نہیں اور نہ ہی کسی دن کا عمل الله تعالیٰ کو ان دس دنوں کے عمل سے زیاده محبوب ہے. پس تم ان دس دنوں میں کثرت سے
تہلیل (لا الہ الا الله)،
تکبیر (الله اکبر)
اور تحمید (الحمد لله) کہو۔”
(مسند احمد)

Leave a Comment

Translate »