عرب اقوام کی اقسام

 

مورخین نے نسلی اعتبار سے عرب اقوام کی تین قسمیں قرار دی ہیں۔

۱۔عرب بائدہ۔۔۔۔۔ یعنی وہ قدیم عرب قبائل اور قومیں جو بالکل ناپید ہو گئیں اور ان کے متعلق ضروری تفصیلات بھی دستیاب نہیں۔ مثلاً عاد، ثمود، طسم، جدیس، عمالقہ وغیرہ۔ 

۲۔ عرب عاربہ۔۔۔۔۔یعنی وہ عرب قبائل جو یعرُب بن یشجب بن قحطان کی نسل سے ہیں انہیں قحطانی عرب کہا جاتا ہے۔ ان کا اصل گہوارہ ملک یمن تھا۔یہی ان کے خاندان اور قبیلے مختلف شاخوں میں پھوٹے، پھیلے اور بڑھے۔

۳۔ عرب مستعربہ۔۔۔۔۔یعنی وہ عرب قبائل جو حضرت اسماعیل ؑ کی نسل سے ہیں انہیں عدنانی عرب کہا جاتا ہے۔ 

Kinds of Arabs

عرب مستعربہ

ان کے جدّ اعلیٰ سیدنا ابراہیم ؑ عراق کے ایک شہر اُور کے باشندے تھے۔ یہ شہر دریائے فرات کے مغربی ساحل پر کوفے کے قریب واقع تھا حضرت ابراہیم ؑ یہاں سے ہجرت کرکے شہر حزان  تشریف لے گئے تھے اور پھر وہاں سے فلسطین جا کر اسی ملک کو اپنی پیغمبرانہ سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا تھااور   یہی سے اندرون اور بیرون ملک دعوت وتبلیغ کے لئے  کوشاں رہتے تھے۔

Leave a Comment

Translate »