حضرت محمد ﷺ کی ازواج مطہرات

 

 

حضرت محمد ﷺ کی زندگی تمام مسلمانوں کے لئے ایک مثال ہے۔ آپ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے حکم  سے مختلف عورتوں سے نکاح کئے۔امہات المومنین کے نام اور  آپ ﷺ کی نکاح کے وقت جو عمر تھی اس کی تفصیل نیچے دی گئی ہے۔

پہلا نکاح 

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پہلا نکاح حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ سے کیا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر 25 سال تھی۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ

بیوہ تھیں۔

دوسرا نکاح

دوسرا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سودہ رضی اللہ تعالی عنہ سے کیا اس وقت آپ کی عمر 50 سال تھی اور حضرت سودہ رضی اللہ تعالی عنہ بیوہ تھیں۔

تیسرا نکاح

تیسرا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے کیا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 53 سال تھی اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ کنواری تھی۔

چوتھا نکاح

چوتھا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہ سے کیا اس وقت آپ کی عمر56 سال تھی اور حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہ کی بیوی تھیں۔

پانچواں نکاح

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے  پانچوں نکاح حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہ کیا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 56 سال تھی اور  حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہ بیوہ تھیں۔

چھٹا نکاح

چھٹا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ سے کیا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 56سال تھی اور حضرت ام سلمہ بیوہ تھی۔

ساتواں نکاح

ساتواں نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہ کیا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 58 سال تھی اور حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہ کے مطلقہ تھیں۔

آٹھواں نکاح

آٹھواں نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت جویریہ رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوا اس وقت آپ کی عمر اٹھاون سال تھی۔ اور وہ قید سے آزاد تھیں۔

نوواں نکاح

نوواں  نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت صفیہ رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر اس وقت 60 سال تھی اور آپ رضی اللہ تعالی عنہ اس وقت کی قید سے آزاد تھیں۔

دسواں نکاح

دسواں نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہ سے کیا اس وقت آپ کی عمر ساٹھ سال تھی۔

گیارہواں نکاح

گیارہواں نکاح آپ  صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت میمونہ رضی اللہ تعالی عنہ سے کیا تھا اس وقت آپ کی عمر ساٹھ سال تھی اور حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ مطلقہ تھیں۔

Leave a Comment

Translate »